مجاہد کمانڈر ایاد الحسنی کی شہادت اسرائیل کا گھناؤنا جرم ہے، القسام بریگیڈ
شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے القسام کے مجاہد کمانڈر ایاد الحسنی ’’ابو انس‘‘ کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی کارورائی کی شدید مذمت کی ہے۔
القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ فخر اور عزت کی تمام نشانیوں کے ساتھ شہید عزالدین القسام بریگیڈ شہید رہنما ایاد الحسنی ’’ابو انس‘‘، ملٹری کونسل کے رکن اور القدس بریگیڈز میں آپریشنز کی شہادت فلسطینی مزاحمتی قیادت کے لیے صدمے کی بات ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم القدس بریگیڈز کے کمانڈر شہید ایاد الحسنی کی شہادت پر اسلامی جہاد اور شہید کے لواحقین سے اس سانحے پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔کمانڈر الحسنی کی شہادت صہیونی دشمن کےفلسطینیوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کا حصہ ہے۔
اسرائیلی دشمن ریاست نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے القدس بریگیڈ کے کمانڈر کو شہید کیا ہے۔ ہم اسرائیل کے اس گھناؤنے جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے راستے پر چلنے کا عزم کرتے ہیں۔ فلسطینی شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں صیہونی قابض فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید
بیان میں کہا کہ جمعہ کی شام اسرائیلی فوج نے ایک اور بزلانہ کارروائی کرکے ہمارے مجاہد کمانڈر کو شہید کیا۔ دشمن صرف طاقت کی زبان جانتا ہے اور طاقت کا استعمال ہی دشمن کی فطر ہے۔
دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی فوج کی اسلامی جہاد کے کمانڈر ایاد الحسنی کو شہید کرنے کے لیے کی گئی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہید کمانڈر الحسنی کی مزاحمتی اور جہادی خدمات کو سراہا۔ بیان میں ان کی شہادت کو فلسطینی مزاحمتی قیادت کے لیے ایک دھچکا قرار دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کا بدلہ لینے پر زور دیا۔
خیال رہے کہ اسلامی جہاد کے سینیر کمانڈر اور القدس بریگیڈ کے سینیر عہدیدارایاد الحسنی اور ان کے ایک ساتھی کو اسرائیلی فوج نے کل جمعہ کے روز غزہ میں ایک فضائی حملے میں شہید کردیا تھا۔ انہیں شہید کرنے کےلیے اسرائیلی فوج نے گائیڈڈ میزائل کا استعمال کیا تھا۔







