مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور مزاحمتی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف مقامات پر گذشتہ رات اور آج جمعہ کی صبح اسرائیلی فوج اور مزاحمتی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مقبوضہ شہر کے شمال میں واقع شعفاط قصبے کے علاوہ سلوان میں بئر ایوب اور بطن الھویٰ کے محلوں میں جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطینی نوجوانوں نے سلوان میں بطن الہویٰ محلے میں یہودی بستیوں کی طرف آتش گیر مواد حملہ کیا گیا۔ مزاحمتی نوجوانوں نے بئر ایوب محلے میں آتش گیرمواد سے اسرائیلی فورسز کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فورسز نےشعفاط محلے کو بند کر کے شہریوں کی گاڑیوں کو کئی گھنٹے تک گھروں تک پہنچنے سے روک دیا جبکہ راس العامود محلے میں آباد کاروں نے کچرے کے کنٹینرز سے سڑکیں بند کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف جنگ کا دائرہ وسیع کرنےکے لیے تیار ہیں، ترجمان ابو حمزہ

بیت المقدس کے مقامی سماجی کارکن ایاد ابو صبح نے کہا کہ قابض فوج نے مکینوں بشمول خواتین اور بچوں کو ان کے گھروں تک پہنچنے سے روکا اور القدس اور ان کے گھروں پر صوتی اور گیس بم برسائے۔

عین اللوزہ محلے میں نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کا مقابلہ کیا اور رکاوٹیں لگا کر سڑکیں بند کر دیں جب کہ اسرائیلی فوج نے الطور قصبے میں رہائی پانے والے قیدی وائل حنیطی کی شادی کی تقریب پر دھاوا بول کر متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں دلہا کے بھائی بھی شامل ہیں۔

مقبوضہ یروشلم کے محلے اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے ساتھ تقریباً روزانہ تصادم کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جنہوں نے یروشلم کے محلوں کے وسط میں متعدد مکانات پر قبضہ کر لیا ہے۔

دو روز قبل العیساویہ میں مزاحمتی نوجوانوں نے آباد کاروں سے بھری بس کو جلا دیا تھا، جس کے بعد پرتشدد تصادم ہوا جس کے نتیجے میں قصبے کے مکینوں میں سے 140 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button