اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل کے خلاف جنگ کا دائرہ وسیع کرنےکے لیے تیار ہیں، ترجمان ابو حمزہ

شیعیت نیوز: اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے میڈیا ترجمان ابو حمزہ نے غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت کو جاری رکھنے کے خلاف اسرائیلی فوج کو خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی قوت جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے تیار ہے چاہے وہ کتنی ہی دیر تک جاری رہے۔ جنگ دشمن نے شروع کی ہےاور اسے ختم ہم کریں گے۔

ابو حمزہ نے جمعرات کی شام ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے کمانڈر علی غالی اور ان کے نائب احمد ابو دقہ کو شہید کر کے حماقتوں کا ارتکاب کیا ہے۔ دشمن اس غلط فہمی میں ہے کہ وہ طاقت کے استعمال سے خود کو محفوظ اور فلسطینی مزاحمتی طاقت کو کچل دے گا۔

ترجمان ابو حمزہ نے زور دے کر کہا کہ مزاحمت کا مارچ کسی قتل و غارت سے نہیں رکے گا اور مزاحمت جارحیت کو پسپا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : استقامتی محاذ کا تل ابیب پر میزائل حملہ، 3 صہیونی آباد کار ہلاک

ابو حمزہ نے مزید کہا کہ ہمارے قائدین اور مجاہدین کو قتل کرنے سے دشمن سے لڑنے کا ہمارا عزم بڑھ جاتا ہے۔

بریگیڈز کے ترجمان نے تصدیق کی کہ القدس بریگیڈ ایک مربوط اور مکمل نظام ہے۔ ہمارے قائدین اور مجاہدین کو قتل کرنے سے، دشمن سے لڑنے کا ہمارا عزم بڑھ جاتا ہے۔

ترجمان ابو حمزہ نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی فوج کمانڈر علی غالی اور ان کے نائب احمد ابو دقہ کو اس یقین کے ساتھ قتل کر کے حماقت اور حماقتوں کا ارتکاب کر رہا ہے کہ وہ ہمیں مزاحمتی کارروائی سے باز رکھے گا۔

اسرائیلی فوج نے القدس بریگیڈز کے میزائل یونٹ کے کمانڈر علی غالی کو جمعرات کی علی الصبح ان کے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ شمالی غزہ میں حمد ٹاؤن میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کر کے شہید کر دیا تھا جب کہ ان کے نائب ابو دقہ کو مشرقی غزہ میں بنی سہیلہ کے مقام پر بمباری میں شہید کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button