مقبوضہ فلسطین

استقامتی محاذ کا تل ابیب پر میزائل حملہ، 3 صہیونی آباد کار ہلاک

شیعیت نیوز: عبرانی میڈیا کے مطابق جمعرات کی شام کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے میزائلوں سے نشانہ بننے کے نتیجے میں تین صہیونی آباد کار ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس حملے میں جنوبی تل ابیب میں ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا۔

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے جنوب میں واقع ’’رحوفوت‘‘ کے علاقے میں واقع چار منزلہ عمارت آج شام غزہ سے فائر کیے گئے مزاحمتی میزائلوں کی زد میں آ گئی۔

مزاحمتی محاذ کی جانب سے جمعرات کو کئے گئے راکٹ حملوں کے بعد ریہووت میں مبینہ طور پر تین صہیونی ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا نے اسرائیلی طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سات آباد کار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت انتہائی نازک بیان کی جاتی ہے۔

جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عمارت کے آس پاس قابض فوج کی تعیناتی کے دوران متعدد آباد کار گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت جاری، جمعرات کو آٹھ فلسطینی شہید کردیے گئے

استقامتی محاذ نے یہ کارروائی سرایا القدس کے کمانڈر احمد ابودقه کی شہادت کے بعد کی۔

فلسطین، مقاومتی محاذ کی جانب سے غاصب صہیونی بستیوں پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملے کے بعد 10 سے زائد صہیونی بستیوں میں خوف وہراس کی فضاء قائم ہو گئی ہے۔

جمعرات کے روز غاصب صہیونی بستیوں پر تازہ ترین راکٹ حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے صہیونی اور عرب ذرائع کے مطابق، صہیونی آئرن ڈوم تمام راکٹوں کو روکنے کے قابل نہیں ہے۔

ادھر ایک اور سیاق و سباق میں فلسطینیوں کے راکٹ حملے میں سدیروت کے مقام پر ایک صہیونی آباد کار زخمی ہوگیا۔

صیہونی حکومت فلسطینیوں کے جوابی میزائل حملوں سے شدید طور پر وحشت میں مبتلا ہے اور ہر آن فلسطینیوں کے جوابی میزائل حملے کے خدشے سے ان کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

ناجائز صیہونی حکومت اپنی تمام تر کوششوں اور جارحیتوں کے باوجود فلسطینی مزاحمت کے ان حملوں کو روکنے یا حتیٰ محدود کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے بعد اس نے ایک بار پھر غزہ میں ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button