دنیا

ہمیں مکمل طور پر یورپ اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے، غاصب اسرائیل

شیعیت نیوز: مزاحمتی تحریکوں کے رہنماؤں کی شہادت کے ردعمل میں، فلسطینی مقاومتی تحریکوں کی جانب سے غاصب اسرائیل کی جانب حملوں کے آغاز پر غاصب صہیونی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تل ابیب کو مکمل طور پر یورپ اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں جرائم کے ارتکاب پر یورپی یونین اور امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

ایلی کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تل ابیب اسے جواب دے گا۔

صیہونی حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف اور داخلی سلامتی سروس (شباک) کے سربراہ تحریکِ قدس کے رکن شہیدعلی حسن غالی کے قاتلانہ آپریشن میں ملوث تھے۔

غاصب صہیونی نیوز سائٹ واللا نے بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے تجربے کے مطابق، تحریکِ جہادِ اسلامی قدس بٹالین کے کمانڈر کے قتل کے جواب میں اسرائیل کو راکٹوں اور میزائلوں کے حملوں سے نشانہ بنا سکتی ہے۔

غاصب صہیونی آرمی ریڈیو نے بھی اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی سے کسوفیم کی صہیونی بستیوں کی طرف 6 مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قباطیہ میں صیہونیوں کی گولی سے ایک فلسطینی نوجوان اوس جمال حمامدہ کی شہادت

دوسری جانب صیہونی حکومت کی ریڈیو کی ویب سائٹ سائبر حملے کی وجہ سے دسترس سے باہر ہو گئی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عبری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوڈان کے انونیمس گروپ کی جانب سے صیہونی حکومت کو سائیبر حملوں کی دھمکی دیئے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی صیہونی حکومت کی ریڈیو کی ویب سائٹ سائبر حملے کی وجہ سے دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ یہ حملہ کہاں سے انجام پایا ہے تاہم سوڈان کے انونیمس گروپ نے اسرائیل کے خلاف مزید سائبر حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر غزہ کی حمایت کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت کے ریاستی ادارے تواتر کے ساتھ سائبر حملوں کی زد پر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button