مقبوضہ فلسطین

قباطیہ میں صیہونیوں کی گولی سے ایک فلسطینی نوجوان اوس جمال حمامدہ کی شہادت

شیعیت نیوز: اوس جمال حمامدہ کمیل نامی ایک فلسطینی نوجوان آج جمعرات کی صبح جنین کے جنوب میں واقع علاقے قباطیہ پر صیہونیوں کے حملے کے دوران ان کے ساتھ جھڑپ کے بعد شہید ہو گیا۔

جمعرات کو مرکزاطلاعات فلسطین کے حوالے سے الرازی اسپتال کے ڈائریکٹر فواز حماد نے اعلان کیا کہ 3 بچوں کا یہ 30 سالہ فلسطینی باپ اوس جمال حمامدہ کمیل پیٹ اور سینے میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال اور طبی عملے نے اسے بچانے کی پوری کوشش کی۔

قابض صیہونی فوج کے دستوں نے بدھ کے روز بھی قباطیہ کے علاقے پر حملہ کیا اور ایک کار کو شدید گولہ باری کی زد میں لے لیا، جس کے نتیجے میں قباطیہ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ احمد جمال توفیق عساف کمیل اور 24 سالہرانی ولید احمد قطنات شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید چھ فلسطینی شہری شہید

آج علی الصبح صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے طوباس، نابلس، قلقیلیہ اور تلکرم سمیت متعدد شہروں پر حملے کیے اور مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

غاصب صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسلامی جہاد تحریک سے متعلق بعض عناصر کو گرفتار کیا ہے جو تل ابیب کو مطلوب تھے۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ القدس بریگیڈز کے رہنماؤں کے قتل اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے بعد آپریشن ’’ریوینج آف فری پیپل‘‘ ( حریت پسندوں کا انتقام ) صیہونی قابض فوج کے جرائم کا ایک ضروری جواب ہے اور یہ آپریشن اب ضروری ہوچکا ہے۔

الرشق نے بدھ کو ایک پریس بیان میں زور دیا کہ بہادر مزاحمتی قوتیں آپس میں متحد ہیں۔ قابض صیہونی ریاست کے جرائم کا جواب دینا اور یروشلم اور مقدسات کی حفاظت کرنا فلسطینی قوم کا فرض ہے۔ فلسطینی کے نوجوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اپنا فرض ادا کررہےہیں۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی بڑے پیمانے پر جارحیت منگل کی صبح سے شروع ہوئی تھی اور اب تک 25 فلسطینیوں کی شہادت ہو چکی ہے۔ ان حملوں میں شہید ہونے والوں میں اسلامی جہاد تحریک کی فوجی شاخ کی القدس بریگیڈز کے 4 کمانڈر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button