اہم ترین خبریںلبنان

فلسطینی مزاحمت کی طرف سے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کریں گے، تحریک حزب اللہ

شیعیت نیوز: لبنان کی تحریک حزب اللہ نے آج دوپہر (منگل) کو صیہونی حکومت کے حملے میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر ارکان کی شہادت کے بارے میں ایک بیان جاری کیا۔

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مزاحمتی تحریکوں اور امت اسلامیہ کے تئیں تعزیت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسے فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے تین ارکان کی شہادت پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کے باخموت شہر پر روس کا مکمل کنٹرول

لبنانی مزاحمت تحریک حزب اللہ نے تاکید کی کہ مزاحمت کے کمانڈروں کا قتل ہماری قوم کی چوکسی اور اتحاد کو بڑھاتا ہے اور ان کے عزم، ارادے اور قوت کو تقویت دیتا ہے کہ وہ جہاد اور مزاحمت کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک فتح حاصل نہ ہو جائے ۔

دوسری جانب حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ 12 مئی بروز جمعہ شہید مصطفی بدرالدین کی برسی کی مناسبت سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب لیگ میں شام کی رکنیت کی بحالی امریکہ کی بڑی شکست ہے، ایڈیٹر عبدالباری عطوان

شہید مصطفی بدرالدین سات سال قبل دہشت گردوں کے ایک حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے تھے ۔

شہید بدرالدین کی شہادت کی ساتویں برسی پر سید حسن نصر اللہ 12 مئی بروز جمعہ کو قوم سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button