اہم ترین خبریںایران

ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ابوالفضل عمویی

شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابوالفضل عمویی نے کہا ہے کہ ایران کسی پابندی کو خاطر میں لائے بغیر اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق ابوالفضل عمویی نے کہا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیون کی جانب سے اسرائیل کو ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی ترغیب دینا اشتعال انگیزی ہے۔

ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور ایران قومی مفادات اور اپنی ضروریات کی تکمیل کے لئے کوشش جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا حملہ، جنگ کے خاتمے کا وقت ہم معین کریں گے، تحریک آزادی فلسطین کا اعلان

انہوں نے مزید تاکید کی کہ ایران کسی بھی دھمکی کو خاطر میں نہیں لائے گا اور ہمارے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کی پابندی لگانا چاہتے ہیں تو پہلے فریق دوم کو بھی ایٹمی معاہدے کی شقوں پر عمل کرنا ہوگا۔

قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو ہر قیمت پر جاری رکھے گا اور اس سلسلے میں اپنے فیصلے خود کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر صہیونی جہازوں کی بمباری، جہاد اسلامی کے 3 کمانڈروں سمیت 9 فلسطینی شہید

پارلیمنٹ میں تہران کے نمائندے نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے حالیہ بیان کو زمینی حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام بہتر جانتے ہیں کہ خطے کی نازک صورت حال کی ایجاد میں ان کا زیادہ کردار ہے۔

امریکہ نے ایران اور عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے خود کو یکطرفہ طور پر خارج کیا جس سے صورت حال گھمبیر ہوگئی۔ ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد امریکہ کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button