مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کا حملہ، جنگ کے خاتمے کا وقت ہم معین کریں گے، تحریک آزادی فلسطین کا اعلان

شیعیت نیوز: عوامی تحریک آزادی فلسطین نے غزہ پر جارح صہیونی افواج کے حملوں کے بعد ردعمل کہا ہے کہ دشمن نے جنگ شروع کرکے آگ سے کھیلا ہے لیکن جنگ کے خاتمے کا وقت دشمن نہیں بلکہ فلسطینی عوام معین کریں گے۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ غزہ میں مختلف مقامات پر صہیونی افواج کے حملوں کے بعد تحریک آزادی فلسطین نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک نے صہیونی حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ غزہ میں جارحیت کی اسرائیلی حکومت کو بڑی قیمت چکانا ہوگا۔

تحریک نے حملوں میں مقاومتی رہنماوں کی شہادت کو فلسطینی عوام کے عزم و حوصلے میں اضافے کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے رہنماوں کو شہید کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دشمن نے جنگ شروع کرکے آگ سے کھیلا ہے لیکن جنگ کے خاتمے کا وقت دشمن نہیں بلکہ فلسطینی عوام معین کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر ننگی جارحیت کی مذمت، قابض اسرائیل کا سکون برباد کردیں گے، اسماعیل ھنیہ

دوسری طرف جہاد اسلامی فلسطین نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا جواب بہت جلد دیا جائے گا اور اس میں تاخیر نہیں کی جائے گی ۔

جہاد اسلامی کا کہنا ہے کہ اس وحشیانہ اور دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری پوری طرح غاصب صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے لیکن دشمن کو یہ جان لینا چاہئے کہ اس سے وہ اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکے گا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

غزہ کے میڈیا آفس نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی کارروائی کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں آج سکول بند اور تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے حماس نے بھی ایک بیان میں جہادی رہنماوں سمیت شہریوں کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی عوام اپنے رہنماوں کا بدلہ لینے اور دشمن کو زک پہنچانے کے فن سے خوب آگاہ ہیں۔

یاد رہے کہ آج علی الصبح صہیونی طیاروں نے غزہ اور دیگر مقامات پر حملہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملوں میں القدس بریگیڈ کے رہنما سمیت 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button