اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پر صہیونی جہازوں کی بمباری، جہاد اسلامی کے 3 کمانڈروں سمیت 9 فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: صہیونی جہازوں نے غزہ پر بمباری کی ہے، جس میں 9 فلسطینی شہری شہید ہوگئے، شہید افراد میں جہاد اسلامی کے 3 سینیئر ترین کمانڈر بھی شامل ہیں۔

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر حملہ کرکے جہاد اسلامی کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ الجزیرہ نے صہیونی افواج کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ حملوں کا مقصد جہاد اسلامی کے مراکز کو نشانہ بنانا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں فلسطینی جہاد اسلامی کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔

شہید ہونے والوں میں القدس بریگیڈ کے کمانڈر خلیل بہیتینی، اسلامی جہاد کے ترجمان طارق عزالدین اور جہاد اسلامی کے سیکریٹری جہاد غنیم شامل ہیں۔ خلیل بہیتینی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جہاد اسلامی کے سینیئر ترین کمانڈر تھے اور انہیں اسرائیل پر راکٹ حملوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہدائے تری مینگل کی قاتل کالعدم دہشت گردتنظیم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کی ریاستی سرپرستی میں طالبان وزیر خارجہ سے اسلام آباد میں ملاقات

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح غزہ شہر، رفاح اور خان یونس میں رہائشی اپارٹمنٹس کو نشانہ بنایا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق صہیونی طیاروں کے حملوں میں جہاد اسلامی کے 3 کمانڈروں سمیت 13 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔ شہید ہونے والوں میں 4 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے 20 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حملوں کے بعد صہیونی حکام نے غزہ کے گردونواح میں رہائش پذیر صہیونیوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کا حکم دیا ہے۔

دراین اثناء غزہ کے جنوب میں خان یونس شہر پر بھی صہیونی جہازوں کے حملوں کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مقاومتی محاذ کے مراکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ جبکہ بعض ذرائع نے جہاد اسلامی کے تین اہم رہنماوں کی شہادت کی بھی خبر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button