دنیا

سابق امریکی صدر جان ایف کینڈی کے قتل میں امریکی سی آئی اے ملوث

شیعیت نیوز: امریکہ کے نامزد صدارتی امیدوار نے امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینڈی کے قتل میں امریکی سی آئی اے کے ملوث ہونے کا دعوی کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینڈی کے بھتیجے اور دو ہزار چوبیس کے نامزد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینڈی نے ریڈیو سے نشر کئے جانے والے ایک پروگرام میں امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینڈی کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینڈی کے قتل میں امریکی سی آئی اے ملوث رہی ہے۔انھوں نے اس سلسلے میں اپنے دعوے پر تاکید بھی کی ۔

جان ایف کینڈی بائیس نومبر انیس سو ترسٹھ کو ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں، کی جانے والی فائرنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔

سرکاری تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ قاتلانہ حملہ، لی ہاروی اسوالڈ نے کیا ۔ سن انیسسو چونسٹھ کی کمیشن رپورٹ میں بھی کہا گیا کہ اس نے یہ حملہ تن تنہا کیا تھا جبکہ اپنی گرفتاری کے دو روز بعد ہی حملہ آور قاتل اسوالڈ بھی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین ایتمار بن گویر سے ملاقات کا خواہاں نہیں، صیہونی میڈیا

دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی بس کے انتظار میں کھڑے تارکین وطن پر چڑھا دی، حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی ٹیکساس کے شہر براؤنزول میں تارکین وطن کے امدادی سینٹر کے باہر پیش آیا، ہلاک اور زخمیوں میں تارکین وطن شامل ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی سرخ اشارہ توڑتے ہوئے شہریوں پر چڑھا دی، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ دانستہ تارکین وطن کو ٹارگٹ کرنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے یا پھر ایک حادثہ ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب تارکین وطن کے قائم سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی تارکین وطن کا تعلق وینزویلا سے ہے، یہ لوگ چند روز قبل پناہ گاہ پر رہائش کے لیے آئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button