دنیا

ترکی کی سڑکوں پر اردوغان اور کمال قلیچدار اوغلو کے طرف داروں کی ریلیاں

شیعیت نیوز: اردوغان حکومت مخالف 6 اپوزیشن جماعتوں نے کمال قلیچدار اوغلو کی سربراہی میں استنبول شہر میں اپنی بڑی انتخابی ریلی نکالی، جبکہ اردوغان نے کایسری نامی شہر میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا ہے۔

ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے دن قریب آتے ہی، اس ملک کے مختلف شہروں میں انتخابی مہم تیز اور ماحول پرجوش ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کیلئے ایک ہفتہ باقی ہے۔ ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے دن قریب آتے ہی، اس ملک کے مختلف شہروں میں انتخابی مہم تیز اور ماحول پرجوش ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے انتخابی جلسے میں 17 لاکھ افراد نے شرکت کی ہے اور اس انتخابی جلسے کو صدی کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کو عرب لیگ میں دوبارہ اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، عبدالله بو حبیب

اس موقع پرترک صدر اردوغان کا کہنا تھاکہ حمایت جاری رکھنے پر استنبول کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ استنبول کے ساتھ مل کر ترکی کی تاریخ بنائیں گے، اپوزیشن اتحاد کو ملک کو تقسیم کرنے کا موقع نہ دیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدارتی انتخابات کیلئے رجب طیب اردوغان، کمال قلیچدار اوغلو ، محرم اینجه اور سینان اوغان میدان میں ہیں، لیکن رائے عامہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل کانٹے دار مقابلہ اردوغان اور قلیچدار کے درمیان ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 14 مئی ترکی کے مستقل کیلئے اہم ترین دنوں میں سے ایک دن ہے۔ ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے اور ترک عوام آنے والے انتخابات میں 13ویں صدر اور پارلیمنٹ کے 28ویں دورے کے نمائندوں کے انتخاب میں ووٹ کا استعمال کریں گے۔

ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جن میں ترک صدر اردوان کے مقابلے میں 3 امیدوار میدان میں ہیں۔ ترک صدر انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور آج ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں اردوغان نے انتخابی جلسہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button