دنیا

امریکہ: ٹیکساس میں مسلح شخص نے شاپنگ مال میں فائرنگ، 9 ہلاک، 8 زخمی

شیعیت نیوز: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیکساس میں مسلح شخص نے شاپنگ مال کے اندر اندھادھند فائرنگ کی جس میں حملہ آور سمیت 9 ہلاک اور کم از کم 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

این بی سی نیوز نے خبر دی ہے کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی ادارے کے مطابق موجودہ سال کے ابتدائی چند مہینوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 198 ہوگئی ہے جو کہ 2016 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

اس سے پہلے ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں حکام کے مطابق اسکول میں تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک 16 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے بعد جوبائیڈن حکومت کو بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

گذشتہ دنوں نیویارک میں میٹرو ٹرین کے اندر سیاہ فام نوجوان کو سفید فام شہری نے سب کے سامنے گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نئے بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی ، سلطنتی نظام کے خلاف احتجاج، 19 افراد گرفتار

دوسری جانب امریکہ کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جس میں امریکہ کا ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو جنوبی کوریا میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔

امریکی فوج کی جانب سے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ طیارہ آٹھویں فائٹر ونگ کے لیے تھا جو ہفتے کی صبح تقریباً 10 بجے اوسان ائیربیس کے قریب کھیتوں میں گرکر تباہ ہوگیا۔

امریکی عسکری ذرائع کا کہنا ہےکہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ نے محفوظ طریقے سے طیارے سے انخلا کیا جسے مقامی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جنوبی کورین حکام کا بتانا ہےکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور فائر حکام نے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا۔

امریکی حکام کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button