دنیا

نئے بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی ، سلطنتی نظام کے خلاف احتجاج، 19 افراد گرفتار

شیعیت نیوز: برطانیہ میں کنگ چارلز کی تاج پوشی سے قبل سلطنتی نظام کے مخالفین کی پکڑ دھکڑ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

اسکائی نیوز کے مطابق پولیس نے اس سے قبل برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے دن، مخالفین کو مظاہروں کی اجازت دے رکھی تھی تاہم پریس ایسوسیئیشن کے مطابق، اب تک چھے جمہوریت پسند کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس حکام ان گرفتاریوں کے بارے میں وضاحت دینے سے گریز کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کی ساری توجہ ایران فوبیا پھیلانے پر مرکوز ہے، صہیونی سابق وزیراعظم

قابل ذکر ہے کہ ایلیزبیتھ دوم کی موت سے ان کے بیٹے چارلز، بالاخر چوہتر سال کی عمر میں تخت سلطنت تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ برطانیہ میں کی گئی پولنگ کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اٹھاون فیصد برطانوی شہری سلطنتی نظام کے مخالف ہیں اور اکیاون فیصد کا خیال ہے کہ تاج و تخت کے اخراجات برطانوی عوام کی جیب سے حاصل کرنے پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔

دوسری جانب لندن میٹرو کے مسافروں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب دھویں اور آگ لگنے کی خبر مسافروں میں پھیلی۔

رپورٹ کے مطابق لندن میٹرو میں کل شام اس وقت مسافروں میں کھلبلی مچ گئی جب کلاپم کامن (Clapham Common) اسٹیشن پر اس قسم کی خبریں گردش کرنے لگیں کہ آگ لگ گئی ہے اور ٹرین کے دروازے نہیں کھل رہے جس پر مسافروں نے شیشے توڑتے ہوئے سراسیمگی کی حالت میں وہاں سے بھاگنا شروع کر دیا۔

جبکہ بچے اور بوڑھے افراد نے شور مچانا شروع کر دیا۔ ابھی تک حادثے کی وجہ اور زخمیوں کی تعداد سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button