دنیا

ڈرون حملہ، صدر پوٹن کو مارنے کی ناکام کوشش تھی، روسی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: روسی وزیر خارجہ نے روسی صدارتی محل پر کئے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کی امریکی اور یوکرائنی حکام کی تردید کا کوئی فائدہ نہیں ہے، کیونکہ یہ بالکل واضح ہے کہ یوکرائن کی حکومت واشنگٹن کی ہم آہنگی کے بغیر روسی صدر پوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ نہیں کر سکتی۔

رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہندوستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تاکید کی کہ ماسکو روسی صدارتی محل پر ڈرون حملے کی صورت میں کی گئی اس دہشت گردی اور معاندانہ کارروائی کا جواب دے گا۔

روسی وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ یہ حملہ واضح طور پر ایک معاندانہ عمل تھا اور یہ بالکل واضح ہے کہ کیف کے دہشت گرد اپنے آقاؤں (امریکی حکومت) کی حمایت کے بغیر ایسا نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی ثالثی میں ایران اور مصر کے درمیان مذاکرات

انہوں نے مزید کہا کہ روس اس کارروائی کا جواب دے گا، قطع نظر اس کے کہ یہ ڈرون حملہ جنگ کو بڑھانے کا بہانہ ہو یا نہ ہو۔

روس کے صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کیف پر روسی صدر کو ڈرون کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم یوکرین کے حکام نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز روس کے صدارتی دفتر کی جانب سے اس ملک کے صدر ولادیمیر پوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، تاہم اس خبر کے فوراً بعد ہی انہوں نے ڈرون طیارے کو سیکورٹی فورسز کے توسط سے تباہ کرنے کی اطلاع بھی دی تھی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ روسی حکام کی رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ہے اور ولادیمیر پوٹن بھی دارالحکومت میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button