مشرق وسطی

شام اور سوڈان کے بارے میں عرب وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس

شیعیت نیوز: ایک سفارتی ذریعے نے اعلان کیا کہ عرب لیگ اگلے اتوار کو عرب وزرائے خارجہ کی سطح پر دو غیر معمولی اجلاسوں کی میزبانی کرے گی۔

اس ذریعے نے بتایا کہ یہ ملاقاتیں مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کی صدارت میں ہوں گی اور پہلے اجلاس میں شام میں پیشرفت اور عرب لیگ میں ملک کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور دوسرے اجلاس میں سوڈان میں تنازعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

الجزیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے خصوصی اجلاس میں اس ملک کی صورت حال کا مختلف سیاسی، سیکورٹی، انسانی، سماجی اور اقتصادی جہتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ان ملاقاتوں کے انعقاد سے قبل عرب وزرائے خارجہ بند دروازوں کے پیچھے مشاورتی اجلاس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید ایمان عودہ کے جنازے کی کوریج کرنے والےصحافیوں پر عباس ملیشیا کا تشدد

شام کا معاملہ حال ہی میں عرب ممالک کے اجلاسوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے اور گزشتہ پیر کو اردن، شام، سعودی عرب، عراق اور مصر کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں ایک اجلاس ہوا جس کے دوران واپسی کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔ پڑوسی ممالک سے شامی پناہ گزینوں اور اس کی سرزمین پر شام کے کنٹرول میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری طرف عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ شام کی آئندہ ریاض سربراہی اجلاس کے دوران لیگ میں واپسی کا بہت امکان ہے اور یہ کام کئی مراحل میں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے بھی غرب اردن کے شہر نابلس پر صیہونی جارحیت اور اس جارحیت کی جس میں میں متعدد فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ہیں مذمت کی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن کے شہر نابلس پر حملہ کرکے تین فلسطینیوں کو کہ جن کا تعلق تحریک حماس سے تھا، شہید کر دیا ۔

او آئی سی نے ایک بیان میں غاصب صیہونیوں کی اس کھلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے جارحانہ اقدامات سے پورے علاقے میں بدامنی و عدم استحکام پھیلا رہی ہے۔

او آئی سی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت بند کرائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button