مقبوضہ فلسطین

یہودی شرپسندوں کی قربانی کے جانور مسجد اقصیٰ میں لانے کی کوشش ناکام

شیعیت نیوز: کل جمعہ کےروز ٹیمپل ماؤنٹ کی طرف واپسی گروپ کے 5 شدت پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں ایک جانور بھیڑ (قربانی کے لیے) لانے کی کوشش کی تاہم اسے فلسطینیوں نے ناکام بنا دیا۔ یہودی انتہا پسند مذہبی رسومات کے تحت قربانی کے جانور مسجد اقصیٰ میں لانے کی اشتعال انگیز کوششیں پہلے بھی کرچکے ہیں۔

یروشلم کے نوجوانوں کے ایک گروپ نے اس گروہ کو اس وقت دیکھا جب وہ باب الحدید سے گذرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ قابض پولیس نے اس جگہ پہنچ کر آباد کاروں کو روک لیا اور قربانی کا جانور قبضے میں لے لیا۔

بیت المقدس کے گروہوں نے اس سے قبل مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی جارحیت کی تجدید کے لیے معمولی مذہبی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں، پچھلے سال عید فسح کے موقعے پربھی یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں قربانی کے جانور لانے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار، ایک جانب شناخت کے بعد شیعہ اساتذہ کاقتل عام دوسری جانب شیعوں کیجانب سے سنی اساتذہ کی باحفاظت سکیورٹی اداروں کو حوالگی

دوسری جانب یہودی انتہا پسندوں کے نام نہاد ’’ہیکل آرگنائزیشنز‘‘ نے کہا ہے کہ وہ بابرکت مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر بڑے پیمانے پر دھاووں کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہودی انتہا پسند یہ دھاوے ’’یروشلم یونیفیکیشن ڈے‘‘ 28 مئی کو بولنے کی تیاری کررہے ہیں۔

ہیکل آرگنائزیشنز نے جمعہ کو ان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا کہ ہم یہ ریکارڈ توڑ دیں گے، مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر بڑے پیمانے پر دھاوے کے لیے ہماری تقرری میں 13 دن باقی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 5,000 سے زیادہ افراد مسجد الاقصیٰ جائیں گے۔ اٹھائیس مئی کو یہ دھاوے بولے جائیں گے۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ ’’ہم سب وہاں ہوں گے۔‘‘

یہ بیان قابض ریاست کی مشرقی یروشلم پر قبضے کی سالگرہ، یا نام نہاد ’’یروشلم یونیفیکیشن ڈے‘‘ کو یروشلم شہر پر اپنے قبضے کی تکمیل، اور خاص طور پر اس کے مشرقی حصے پر قبضے کی یاد میں جاری کیا گیا ہے۔ پرانے بیت المقدس شہر پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے دوران قبضہ کرلیا تھا۔

آباد کار گروپ اس سالگرہ کے موقع پر تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کرتے ہیں، جس میں ایک بہت بڑا جلوس نکالنا بھی شامل ہے جس میں آباد کار اسرائیلی جھنڈے اٹھا کر ریلی نکالتے ہیں جسے ’’فلیگ مارچ‘‘ کہا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button