اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار، ایک جانب شناخت کے بعد شیعہ اساتذہ کاقتل عام دوسری جانب شیعوں کیجانب سے سنی اساتذہ کی باحفاظت سکیورٹی اداروں کو حوالگی

اس واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ پیروان مکتب اہل بیتؑ کے نذدیک کسی بھی بے گناہ کی جان ومال کی کس قدر اہمیت اور احترام ہے ،ہم کسی بھی بے گناہ خواہ وہ کافر ہی کیوں نا ہو کو ناحق قتل کرنےکو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں۔

شیعیت نیوز: ظلم وجبر کے اس وحشت ناک ماحول میں بھی پیروان مکتب اہل بیتؑ نے سیرت آئمہ اطہار ؑ کی پیروی کی اعلیٰ مثال قائم کردی ،ایک ہی شہر میں جہاں ایک جانب تکفیری دہشت گردوں نےشناخت کے بعد 4 شیعہ اساتذہ اور 3 مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیا دوسری جانب اسی شہر میں باشعور ،محب وطن اور جذبہ انسانیت سے سرشار شیعیان حیدرکرارؑ نے اپنے علاقے میں موجود اہل سنت اساتذہ کو باحفاظت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جہاں ضلع کرم میں ایک انسانیت سوز واقعہ رونماہوا وہی ایک انسانیت ساز واقعہ بھی پیش آیا کہ جب تری منگل سے یہ خبرآئی کہ وہاں چند تکفیری دہشت گردوں نے اسکول میں شناخت کے بعد 7 افراد کو بے دردی سے شہید کردیا ہے تو شیعہ نشین علاقے پیواڑ میں ڈیوٹی پر معمور اہل سنت اساتذہ کو مقامی شیعہ عمائدین نے باحفاظت اپنی نگرانی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے سپرد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کاانتہائی مطلوب اور سرکردہ دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ واصل جہنم

اس واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ پیروان مکتب اہل بیتؑ کے نذدیک کسی بھی بے گناہ کی جان ومال کی کس قدر اہمیت اور احترام ہے ،ہم کسی بھی بے گناہ خواہ وہ کافر ہی کیوں نا ہو کو ناحق قتل کرنےکو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button