اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار میں شیعہ اساتذہ کا شناخت کے بعد قتل عام، ایم ڈبلیوایم کا کراچی میں احتجاج

ہم سانحہ پر سراپا احتجاج ہیں، حکومت واقعہ کا نوٹس لے، ملک بھر میں اس واقعہ کے خلاف احتجاج کریں گے، خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام پارہ چنار میں بے گناہ شیعہ اساتذہ کے قتل عام کے خلاف جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی، مولانا ملک غلام عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے تری مینگل امتحانات کی ڈیوٹی پر مامور شیعہ اساتذہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آخر کب تک معصوم افراد دہشتگردی کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے، ان اساتذہ نے انتظامیہ کو چند روز قبل بھی سیکورٹی کے حوالے سے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ سال پشاور میں سانحہ کے بعد کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، گلگت بلتستان کی طرح قبائلی ضلع کرم میں بھی زمینوں پر قبضے اور دہشتگردی کے ٹول کو استعمال کیا جاتا ہے، ملک میں حکومت، قانون، آئین نام کی چیز نہیں ہے، ہم سانحہ پر سراپا احتجاج ہیں، حکومت واقعہ کا نوٹس لے، ملک بھر میں اس واقعہ کے خلاف احتجاج کریں گے، خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی اور ایم ڈبلیوایم کے تحت پاراچنار میں شیعہ اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی

رہنماؤں نے کہا کہ علم دشمن دہشتگرد تکفیری عناصر نے معاشرے میں شعور آگاہی دینے والوں کو خاک و خون میں نہلا کر بدترین سفاکیت کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کے حالات سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خیبرپختونخوا میں پے در پے دہشتگردی کے واقعات نے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو قاتل دہشتگرد درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، اس بہیمانہ قتل عام کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، سانحہ کے ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button