دنیا

قصر کریملن پر ڈرون حملے کی کوشش روس کا سخت ردعمل

شیعیت نیوز: روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدویدیف نے قصر کریملن پر یوکرین کے ڈرون حملے کی کوشش کے بعد یوکرین کے صدر زیلنسکی کے وجود کو ہی ختم کردینے کی بات کی ہے روس نے بدھ کو اعلان کیا کہ یوکرین نے کرملین پر ڈرون سے حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا

قصر کریملن کے پریس دفتر نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ یوکرین نے روس کے قصر کرملین پر ڈرون حملہ کر کے روس کے صدر ولادیمیر پیوتن کو جان سے مارنے کی کوشش کی ہے۔

قصر کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق دو ڈرون طیارے کرملین کی طرف بڑھے جنھیں روس کے سیکورٹی اداروں نے الیکٹرانک جنگی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے مار گرایا اور اس کاروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روسی صدر کے کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس ڈرون حملے کی کوشش کے وقت روس کے صدر ولادیمیر پیوتن قصر کریملن میں موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی روس کے کریملن محل پر ڈرون حملے کی مذمت

روس کے سابق صدر اور قومی سلامتی کونسل کے نا‏ئب سربراہ مدو دف نے اپنے ٹیلی گرام پیج پر لکھا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے نے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں چھوڑا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اور ان کے ساتھیوں کا وجود ہی ختم کر دیا جائے۔

میدویدیف نےکہا کہ یہاں تک کہ زیلنسکی کو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کی دستاویز پر دستخط کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے چونکہ ہٹلر نے بھی ایسی کسی دستاویز پر دستخط نہیں کئے تھے تاہم ہٹلر جیسوں کا وجود ختم کرنے کے اور بھی دیگر طریقے موجود ہیں۔

روسی پارلیمنٹ دوما نے بھی اعلان کیا ہے کہ مغربی سیاستداں جو زیلنسکی کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، اس کا صاف مطلب ہے کہ وہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا ساتھ دے رہے ہیں

روس کے ایوان صدر کے ترجمان نے بھی قصر کرملین پر یوکرین کے دہشت گردانہ ڈرون حملے کی خبـر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اس حملے کو روس کے صدر ولادیمیر پیوتن پر قاتلانہ حملہ سمجھتا ہے اور وہ جوابی اقدام کا اپنا حق محفوظ سمجھتا ہے۔

پسکوف نے کہا کہ اس حملے میں کرملین کی طرف بڑھنے والے دونوں ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا گیا۔

روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویا چسلاو ولودین نے بھی اس حملے کی کوشش کے فورا بعد یوکرین کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ زیلنسکی کے ساتھ اب ہرگز کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ماسکو میں قصر کرملین پر ڈرون حملے میں کی ایف کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button