مشرق وسطی

شام کی روس کے کریملن محل پر ڈرون حملے کی مذمت

شیعیت نیوز: شامی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں روسی کریملن محل پر یوکرائن کی جانب سے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی (سانا) کی رپورٹ کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے روسی کریملن محل پر یوکرائن کے ڈرون حملے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار اسکول میں دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، علامہ باقرعباس زیدی

شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے روسی کریملن محل پر یوکرائنی حکومت کی جانب سے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس طرح کے خطرناک دہشت گردانہ حملوں کے خلاف روس کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کی ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ شام؛ یوکرائنی حکومت کی طرف سے کریملن پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے چلنے والے ڈرونز کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے ایک دہشت گردانہ اور احمقانہ کارروائی سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام اسلام آباد میں داعی اتحاد امت سید ثاقب اکبر مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

شام کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں، اس طرح کے خطرناک دہشت گردانہ حملوں کے خلاف اپنے دفاع کیلئے دمشق کی ماسکو کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایسے واقعات کی روک تھام پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کریملن محل پر یوکرائنی فوج کے ڈرون حملے کو پسپا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیف حکومت نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی رہائش گاہ کریملن محل پر پیر 3 مئی کی صبح ڈرون حملہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button