پاراچنار اسکول میں دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، علامہ باقرعباس زیدی

04 مئی, 2023 14:19

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے ضلع کرم کے علاقے تری منگل میں اسکول میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ اور 7 اساتذہ کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کی ہے ۔

میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاراچنار اسکول میں دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، پاراچنارمیں یہ دہشت گردی کا پہلا واقعہ نہیں ، بےگناہ اساتذہ کا اسکول میں بہیمانہ قتل قومی نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ اساتذہ کا بہیمانہ قتل، لگتا ہے پارہ چنار کے لیے پھر سے کوئی نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بیرونی غلامی کے بعد دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے، خانوادہ شہداء کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

12:26 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top