ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے قائدین واراکین اسمبلی کی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے وفد کے ہمراہ چئیرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔وفد میں ممبر جی بی کونسل وصوبائی سیکریٹری سیاسیات علامہ شیخ احمد علی نوری، پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ شیخ اکبر رجائی ، سلیم یاسر ودیگرشامل تھے، ملاقات میں ملکی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار ایک بار پھر لہو لہو، پاک افغان بارڈر پر اسکول میں فائرنگ 7 شیعہ اساتذہ شہید
وفد کے قائد وحدت کو جون کے پہلے ہفتے میں سکردو میں ہونے والی سالانہ عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے گلگت بلتستان کا بھرپور دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں مئی کے دوسرے ہفتے میں گلگت میں منعقدہ صوبائی شوری’ میں بھی شرکت کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ ہر سال مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیراہتمام بلتستان میں بڑے پیمانے پر عوامی اجتماع ہوتا ہے۔







