سبکدوش ایرانی سفیر محمد علی حسینی کی اعزازمیں چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی جانب سے الوداعی عشائیہ

03 مئی, 2023 12:36

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں مختلف سیاسی، سماجی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر کی پاکستان ایران تعلقات میں بہتری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکی پاکستان میں تعیناتی کے دورانیے کو بہترین قرار دیا، ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے پوری پاکستانی قوم کی جانب سے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم محنت کشاں ، یورپی پولیس نے اس دن بھی مزدوروں کو تشدد سے محروم نہیں رکھا

انہوں نے کہا کہ پاکستان و ایران کے تعلقات گہرے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں پر مبنی ہیں، پاکستانی عوام دونوں اسلامی ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جن کو مزید بہتر بنانے میں سابق سفیر سید محمد علی حسینی نے اہم کردار ادا کیا، بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارت میں بہتری کے لیے کی گئی کامیاب کوششیں لائق تحسین ہیں۔اس موقع پر سید محمد علی حسینی نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر بھی زور دیا، دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

2:05 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top