ہم آخری امریکی فوجی کے انخلاء تک لڑیں گے، تحریک نجباء

شیعیت نیوز: عراق کی مقاومتی تحریک نجباء کے ترجمان اور ڈپٹی سکیرٹری جنرل نصر الشمری نے ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق فرمان کے تناظر میں کہا کہ ہماری تحریک رہبر معظم کے فرمودات اور ہدایات پر عمل پیرا ہے۔
تحریک نجباء کے ترجمان نصر الشمری نے ان خیالات کا اظہار فارس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر شیخ خضر عدنان شہید ہو گئے
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عظیم رہبر کی سیرت، ان کے فرمان اور اپنے مذہبی پیشوا کے اس حکم کے تابع ہیں کہ جو کسی بھی بہانے سے اسلام کی سرزمین پر قبضے کو حرام سمجھتے ہیں۔
تحریک نجباء کے ڈپٹی سکیرٹری جنرل نے کہا کہ جب تک عراقی و آئمہ اطہار کی سرزمین سے آخری امریکی اور بیرونی فوجی نکل نہیں جاتا، ہم اپنے ہتھیار نیچے نہیں رکھیں گے۔ نیز ہماری عوام بھی اس مسئلے سے غافل نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیں : اردن میں 5 فریقی اجلاس شروع، شام کے مسئلے پر توجہ مرکوز
نصر الشمری نے کہا کہ جو بھی مقاومت سے اپنے آپ کو جوڑتا ہے، اسے چاہئے کہ امریکی قبضے کے خلاف اپنا واضح اور روشن موقف اپنائے۔
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے، شر مطلق ہے، ایک امریکی فوجی یا امریکی سفارت میں کام کرنے والا ملازم صرف اور صرف عراق و عراقی عوام کے خلاف تخریب سازی کرتا ہے۔
انہوں نے امریکی سفارت خانے کو شیطان کے اڈے سے تشبیہ دی۔ اپنی گفتگو کے اختتام پر النجباء کے ترجمان نے کہا کہ قابض فورسز کے خلاف جنگ جاری ہے اور اللہ کے حکم سے فتح ہماری ہے۔