مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین، کار بم دھماکے میں ایک صہیونی ہلاک

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے علاقے کریات بیالیک میں کار دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک صہیونی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق کار دھماکے کا ڈرائیور کے بھی ہلاک ہونے کی خبریں ہیں۔ اسرائیل ہیوم نے کار ڈرائیور کی عمر 25 سال بتائی ہے۔

صہیونی پولیس کے مطابق مغربی کنارے میں مزاحمت کی شرح بڑھ گئی ہے جو گذشتہ تین سالوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں صہیونیوں کے مظالم بڑھنے کی وجہ سے فلسطینی عوام نے بھی مزاحمت شروع کی ہے اسی وجہ سے مختلف شہروں میں امن و امان کی صورت حال کشیدہ ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق مغربی کنارے میں مزاحمت کی شرح بڑھ گئی ہے جو گذشتہ تین سالوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

مزاحمتی واقعات کی وجہ سے صہیونی فورسز مغربی کنارے کے جوانوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کررہی ہیں۔

گذشتہ سال کی نسبت گرفتاریوں کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ باہمی جھڑپوں میں صہیونیوں کے ہلاک ہونے کی شرح بھی اس سال کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس کے ارد گرد آبادکاری سڑک اسرائیل کا مجرمانہ منصوبہ ہے، حماس ترجمان محمد حمادہ

دوسری جانب اسرائیلی ریاست کے عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے بتایا کہ سول انتظامیہ کی اعلیٰ منصوبہ بندی کمیٹی نے مشرقی یروشلم کے علاقے میں فلسطینیوں کے لیے ایک سڑک ہموار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ مغربی کنارے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والے ایک بڑے آباد کاری کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیےشروع کی جا رہی ہے۔

اخبار نے کہا ہے کہ سول انتظامیہ نے بیت المقدس کے مشرق میں واقع معالیہ ادومیم بستی کے قریب ایک نجی سڑک کی منظوری کے لیے ایک پرائیویٹ سڑک کی منظوری دے دی ہے۔

اخبار نے کہا کہ ماضی میں اس علاقے میں تعمیرات پر بہت زیادہ بین الاقوامی تنقید ہوئی ہے، کیونکہ قابض ریاست نے اس منصوبے کو سکیورٹی پروجیکٹ قرار دیا گیا لیکن اس میں یروشلم میونسپلٹی اور انفراسٹرکچر کمپنی کی شمولیت سے اس کی نیت پر شکوک پیدا ہوتے ہیں۔

مذکورہ سڑک الزائم کے علاقے سے یروشلم کے جنوب مشرق میں العیزریہ تک ہوگی  جہاں اس منصوبے کا مقصد قابض  فلسطینی اور اسرائیلی مسافروں کے درمیان علیحدگی اور ’’گوش ادومیم‘‘ اسٹریٹ کو کاٹنا اور غرب اردن کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button