مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس کے ارد گرد آبادکاری سڑک اسرائیل کا مجرمانہ منصوبہ ہے، حماس ترجمان محمد حمادہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس ترجمان محمد حمادہ نے مقبوضہ بیت المقدس  میں یہودی کالونیوں کو ملانے والی سڑک کے منصوبے پر اپنا ردعمل جاری کیا ہے۔

حماس کے القدس میں ترجمان محمد حمادہ نے کہا کہ القدس ارد گرد آبادکاری کی سڑک کی تعمیر، اسے شہر کے مشرق میں فلسطینی سرزمین پر قائم ہونے والی ’’معالیہ ادومیم‘‘ بستی سے جوڑنا، ایک ’’مجرمانہ اسکیم‘‘ ہے۔

القدس شہر کے حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے  پیر کے روز ایک پریس بیان میں زور دے کر کہا کہ اس منصوبے کا مقصد سڑک کے ساتھ آباد کاری کی توسیع کو آسان بنانا ہے، جسے E1 علاقے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ترجمان محمد حمادہ نے اس بات پر زور دیا کہ ’’فلسطینی عوام اپنی سرزمین اور آزادی کے اپنے حق کے دفاع میں قابض صیہونی ریاست کے آبادکاری کے منصوبوں کا طاقت اور ہر قسم کی مزاحمت کا مقابلہ کریں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر شیخ خضر عدنان شہید ہو گئے

اسرائیلی اخبار ہارٹز نے اطلاع دی ہے کہ قابض حکام یروشلم شہر میں E1 کے نام سے مشہور علاقے میں آباد کاری کی سڑک کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کے آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب  اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا کہ دشمن کی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ ایک قومی مسئلہ ہے۔  یہ اسیران تحریک کی اولین ترجیح ہے اور رہےگی۔  اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

اسرائیلی قابض ریاست کی جیلوں میں 4,900 فلسطینی قیدی ہیں، جن میں سے زیادہ تر قیدیوں کے سخت حالات سے دوچار ہیں، جن میں ’’دامون‘‘ جیل میں 31 خواتین قیدی بھی شامل ہیں، جب کہ قابض صیہونی فوج ’’عوفر‘‘، ’’مجد‘‘ اور ’’دامون‘‘ جیلوں میں 160 بچوں کو حراست میں رکھا گیا ہے۔

عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں کی تعداد 554 تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے طویل  قید کاٹنے والے عبداللہ البرغوثی ہیں، جب کہ قابض انتظامیہ نے انہیں ستاسٹھ  بار عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button