یمن

سلامتی کونسل کبھی بھی امن کی خواہاں نہیں تھی، یمنی وزارت انسانی حقوق

شیعیت نیوز: یمن کی وزارت انسانی حقوق نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کبھی بھی غیر جانبدار ثالث اور امن کی خواہاں نہیں تھی۔

یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کا حالیہ بیان بھی یمن کو ماضی میں دھکیلنے کی کوشش تھا۔

مذکورہ وزارت نے کہا کہ یمن پر جارحیت کے سالوں میں سکیورٹی کونسل نے منافقت کے بد ترین طریقے اپنائے اور جارحین کے حملوں کو جائز قرار دینے کے لئے مختلف حیلے آزمائے۔

یہ بھی پڑھیں : مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، علامہ ساجد نقوی

یمنی وزارت انسانی حقوق نے مزید کہا کہ اس کونسل نے ثابت کیا کہ وہ یمن میں امن و استحکام کے قیام کی خاطر کوئی فیصلہ کرنے سے قاصر اور صرف امریکی و برطانوی اہداف کے حصول کے در پے تھی۔ آج یہ کونسل بیان بازی کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ گزشتہ نو سالوں میں یمن پر جارحیت نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔

انصار اللہ سے وابستہ حکومت کی وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ سلامتی کونسل نے یمن میں کوئی مثبت کردار ادا نہیں کیا۔ یہ کونسل فقط یمنیوں کے درمیان نفرت اور دشمنی پھیلا رہی تھی۔ یمن پر اس کے رکن ممالک امریکہ و برطانیہ کی جانب سے جارحیت میں مدد اس کونسل کے کردار کی واضح دلیل ہے۔

وزارت انسانی حقوق نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ سلامتی کونسل کا حالیہ بیان ملت یمن کی کوششوں سے قائم ہونے والے امن پر سوار ہونے کی کوشش تھا اور سب جانتے ہیں کہ یمن کے قیام امن میں سکیورٹی کونسل کا کوئی کردار نہیں۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے اپنے تازہ ترین بیان میں سعودی سربراہی میں عرب اتحاد کی کئی سالہ جارحیت کا ذکر کئے بغیر یمن میں امن کے لئے عمان کی کوششوں کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button