اہم ترین خبریںپاکستان

مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، علامہ ساجد نقوی

شیعیت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی کا یکم مئی ”یوم مزدور“ کے موقع پر کہنا ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یہ دن مزدوروں کی جدوجہد یاد دلاتا ہے،

مزدوروں کی جدوجہد کو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اور ہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھاکہ ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیرو تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں،وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہذا حکومت مزدور وںکی عزت اور وقار کو تحفظ دے ۔

یہ بھی پڑھیں : عرب لیگ میں شام کی واپسی کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے، احمد الصحاف

اس لئے کہ کسی بھی قوم کی اقتصادی طاقت اور قوت کا اندازہ وہاں کے محنت کش طبقے کی حیثیت اور معیار زندگی اور ان کے حقوق کے تحفظ سے لگایا جا سکتا ہے۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہناتھا کہ ہر انسان آزاد ہے اس کا ہر جائزہ عمل محترم ہے جس کا معاوضہ لازم ہے ، اسلام محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور مناسب معاوضے کی ادائیگی پر بہت زور دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے۔ مزدور اللہ کا دوست ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button