مقبوضہ فلسطین

فلسطین میں تیسرا انتفاضہ شروع ہوسکتا ہے، پیپلز لبریشن فرنٹ فلسطین

شیعیت نیوز: پیپلز لبریشن فرنٹ فلسطین نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں مقبوضہ علاقوں میں صہیونیوں کے خلاف تیسرا انتفاضہ شروع ہوسکتا ہے جو ماضی سے زیادہ شدید اور طاقتور ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق، پیپلز لبریشن فرنٹ فلسطین کے سیکریٹری جنرل نے میڈیا کو خصوصی طور پر دئیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔

خبررساں ادارے "سوا” کے مطابق احمد سوات نے رونامہ الخبر کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شدید اور وسیع پیمانے پر نئے انتفاضہ کے بارے میں انتباہ کیا۔

صہیونی جیل میں اسیر فلسطینی رہنما نے مزید کہا کہ فلسطین کے موجودہ حالات 1987 اور 2000 سے زیادہ شبیہ ہیں جب پہلا اور دوسرا انتفاضہ شروع ہوا تھا۔ عوامی سطح پر انتفاضہ کا ماحول بنا ہوا ہے۔ اگر قومی سطح پر اتحاد اور مختلف جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان ہماہنگی پیدا ہوجائے تو کسی بھی وقت تیسرا انتفاضہ شروع ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ احمد سعدات 2006 میں صہیونی عدالت کی طرف سے سابق صہیونی وزیر سیاحت رحبعام زئیفی کے قتل کے الزام میں تیس سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کو اسرائیل کا گلا گھونٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو

دوسری جانب غزہ کی وزارت محنت نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح غیر معمولی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جب کہ بے روزگار افراد کی کل تعداد تقریباً ایک ملین  افراد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت محنت نے عالمی یوم مزدور کے موقعے پر سرکاری میڈیا آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بے روزگاروں میں سے تقریباً 140,480 افراد وزارت محنت کے فلسطینی لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم پر رجسٹرڈ ہیں۔

وزیر محنت نے اس بات پر زور دیا کہ گذشتہ سال کے دوران 9,370 کارکنان اور فارغ التحصیل افراد کو عارضی روزگار کے منصوبوں کے ذریعے ملازمت دی گئی اور وزارت کئی پروگراموں اور منصوبوں کے ذریعے عارضی ملازمت کی خدمات فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں ورک پرمٹ کی براہ راست نگرانی کرتی ہیں جہاں اب تک تقریباً 19,000 درست ورک پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button