سعودی عرب

سعودی عرب کے فوجی اخراجات میں ایک سال کے دوران سولہ فیصد تک ریکارڈ اضافہ

شیعیت نیوز: مسلم عرب شاہی ریاست سعودی عرب کے فوجی اخراجات پچھتر ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، سعودی عرب میں دفاعی اخرجات میں ایک سال کے دوران سولہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سویڈن میں قائم اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی دوہزار بائیس میں عالمی فوجی اخراجات سے متعلق رپورٹ کے مطابق سعودی عرب فوجی اخراجات میں اضافے کے حوالے سے دنیا میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: عین الاسد ایئربیس امریکی فوجی چھاؤنی میں بڑے پیمانے پر ہتھیار داخل

یہ اعداد و شمار اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہیں، تب وہ عالمی سطح پرفوجی اخراجات میں آٹھویں نمبر پر تھا۔7۰4 فی صد اضافے کے ساتھ سعودی عرب نے یوکرین کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں دفاع پر اپنی جی ڈی پی کا زیادہ خرچ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر دفاع پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے تین ممالک امریکہ، چین اور روس ہیں۔ پورے مشرق اوسط کے خطے نے 2022 میں دفاع پر 184 ارب ڈالر خرچ کیے۔ اس کے مقابلے میں اسرائیل کے دفاعی اخراجات 4.2 فی صد کم ہوکر 23.4 ارب ڈالر رہ گئے ہیں کیونکہ اس نے اپنے بجٹ کو متوازن رکھنے کے لیے کٹوتیاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں عید کی نماز ادا کرنے پر 1700 مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج

مجموعی طور پر عالمی فوجی اخراجات میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 22کھرب 20 ارب (2.2 ٹریلین) ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق شہری دفاع اور موجودہ فوجی سرگرمیوں پراخراجات بشمول سابق فوجیوں کی مراعات اور فوائد، ڈی موبلائزیشن، ہتھیاروں کی تلفی اورغیر فوجی سرگرمیوں میں فوج کی شمولیت وغیرہ کے اخراجات کو اس رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button