دنیا

قابض اسرائیلی ریاست میں بجلی کی بندش ، سائبر حملے کا شبہ

شیعیت نیوز: کل جمعرات کو مقبوضہ فلسطین کے شمال اور جنوب میں بڑے علاقوں سے بجلی منقطع کر دی گئی اور جن شہروں سے بجلی کی بندش ہوئی ان میں تل ابیب، حیدرا، بتاح تکوا، رمت گان، ریشون لیزیون، ایکر، تبریاس اور دیگر شامل ہیں۔ شبہ ہے کہ سائبر حملے کے بعد بجلی منقطع ہوئی۔

قابض اسرائیلی ریاست کی بجلی کمپنی کے ڈائریکٹر نے سائبر حملے کے نتیجے میں اتنے بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کے امکان کی تردید کی۔

انہوں نے عبرانی پبلک براڈکاسٹر کان کو بتایا کہ حیفا پاور اسٹیشن نے کام کرنا بند کر دیا، بظاہر زیادہ دباؤ کی وجہ سے ایسا یوا ہے، ہمیں یقین ہے کہ ایک  گھنٹے کے بعد ملک کے تمام حصوں میں بجلی واپس آ جائے گی۔ بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بند کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین، القدس بریگیڈز کا صہیونی چیک پوسٹ پر حملہ

بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے ٹریفک لائٹس میں خلل پڑا، جس کی وجہ سے "تل ابیب” میں کئی چوراہوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور قابض پولیس نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ متبادل سڑکوں پر چلیں اور پرہجوم چوراہوں تک پہنچنے سے گریز کریں۔

بجلی کی بندش سے شاپنگ مالز، گلیوں، کام کی جگہوں اور اداروں میں بھی کام میں خلل پڑا۔

بجلی کی کٹوتی کے بعد ایسی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیأ جن میں سڑکوں پر ٹریفک سگنلز کا نظام معطل ہو جانے کے سبب صیہونی شہریوں کو ٹریفک جام کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

صیہونی ریاست کو وسیع پیمانے پر بجلی کی بندش کا ایسے عالم میں سامنا ہوا ہے کہ حالیہ دنوں اور ہفتوں میں متعدد بار صیہونی ریاست کی متعدد ویب سائٹیں سائبر حملے کی زد پر آئی ہیں۔

صیہونی حکومت نے بجلی کی کٹوتی کے بعد سائبر حملے کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ ہم یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بجلی کی کٹوتی کا سبب سائبر حملہ ہے یا کچھ اور۔

یہ بریک ڈاؤن ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب دوسری طرف گم نام ہیکرز کی جانب سے اسرائیل کے متعدد اداروں کے نیٹ ورکس پر سائبر حملے کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button