مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین، القدس بریگیڈز کا صہیونی چیک پوسٹ پر حملہ

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے شہر نابلس میں القدس بریگیڈز کے مجاہدین نے اپنے ساتھی کی شہادت پر انتقامی حملے میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے صہیونی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی نے خبر دی ہے کہ القدس بریگیڈز کے جوانوں نے جمعہ کی صبح نابلس کے علاقے جرزیم میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کاواضح ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

تفصیلات کے مطابق القدس بریگیڈز کے جوان کاروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

گذشتہ روز عبرانی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فورسز کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ایک فلسطینی نوجوان صہیونی سیکورٹی اہلکاروں کی جانب حملے کی نیت سے آگے بڑھا لیکن فورسز نے فائرنگ کرکے اس کو شہید کردیا تھا۔

سوشل میڈیا پر منتشر ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق صہیونی فوجی ایک فلسطینی نوجوان کو گاڑی سے اتارنے کے بعد فورا وحشیانہ انداز میں فائرنگ کرکے اس کو شہید کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہوگا، ایک مضبوط قومی جماعت ہی ملت کی ترجمانی کرسکتی ہے،علامہ شبیرمیثمی

مذکورہ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مقاومتی گروہوں نے سلفیت ٹاون میں صہیونی فورسز پر حملہ کرکے انتقام لینے کا اعلان کیا تھا۔

دراین اثناء فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی مقاومت پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ جاری رہے گی اور مقبوضہ علاقوں کی مکمل آزادی اور اسرائیلی جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینیوں کی آزادی تک غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button