آیت اللہ عباس علی سلیمانی کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام
شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ عباس علی سلیمانی کی شہادت کی مناسبت سے ایک تعزیتی پیغام میں ان کے لواحقین اور عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ عباس علی سلیمانی کی شہادت کی مناسبت سے ایک تعزیتی پیغام میں ان کے لواحقین اور عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
رہبر معظم کا تعزیتی پیغام
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
حجت الاسلام الحاج شیخ عباس علی سلیمانی پر قاتلانہ حملہ ان کی شہادت پر منتج ہوا۔ اس حادثے کی مناسبت سے ان کے لواحقین، دوستوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
وہ مجلس خبرگان کے رکن، سالوں زاہدان اور کاشان کے امام جمعہ اور ہمیشہ جمہوری اسلامی کے خدمت گار رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے ان کی درجات کی بلندی اور خدمات کی قبولی کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نجیب میقاتی کی امیرعبداللہیان سے ملاقات، لبنان میں سلامتی اور استحکام کیلئے حمایت
دوسری جانب ایرانی فوج نے جمعرات کے روزکہا ہے کہ بحریہ نے مارشل جزائر کے جھنڈے والے ایک جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ جہاز ایک ایرانی کشتی سے ٹکرا گیا تھا اور پھر بحری کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی رات عمان کے سمندر میں پیش آیا جس کے نتیجے میں عملہ کے 1 ایرانی لاپتہ اور 1زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق، اس آپریشن میں بحریہ نے عدالتی حکم کے ساتھ جزائر مارشل کے جھنڈے کے ساتھ سمندری سلامتی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا اور اسے ایران کے ساحلی پانیوں کی طرف بھیج دیا۔







