لبنان

وزیراعظم نجیب میقاتی کی امیرعبداللہیان سے ملاقات، لبنان میں سلامتی اور استحکام کیلئے حمایت

شیعیت نیوز: لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے بیروت میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت اور لبنان کی حالیہ صورت حال کی وضاحت کی۔

انہوں نے ایران و سعودی عرب کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اپنا نکتہ نظر بیان کرتے ہوئے اس اقدام کو خطے کے مسائل کے تناظر میں مثبت عمل قرار دیا۔

وزیراعظم نجیب میقاتی نے ایران کو خطے کا اہم ملک قرار دیا۔ انہوں نے لبنان کے مسائل کے حوالے سے ایران کے تعمیری موقف کو سراہتے ہوئے موجودہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی اسپیکر نبیہ بیری کی حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات، تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

دوسری جانب حسین امیر عبداللہیان نے دوطرفہ تعاون کے شعبوں اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ صلاحیتوں کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون میں وسعت کو فروغ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران، لبنان کے توانائی اور بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ ایران پاور پلانٹس کی تعمیر، دیکھ بھال اور اس شعبے میں اپنا تجربہ و تکنیکی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے ایران کی جانب سے لبنان کی سلامتی و استحکام کے ساتھ ساتھ لبنانی حکومت، مقاومت اور فوج کی مدد کا بھی یقین دلایا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر کا انتخاب اور سیاسی عمل کی تکمیل سمیت لبنان کے تمام مسائل خود لبنانیوں کے توسط سے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت اور معاہدوں کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔

حسین امیر عبداللہیان نے اس نازک مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی عناصر مداخلت کی بجائے لبنانی عوام و حکومت کی اجازت اور مخلصانہ نیت کے ساتھ لبنان کے سیاسی عمل کی حمایت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اس ملاقات میں فلسطین، یمن، سوڈان، افغانستان اور یوکرائن کی تازہ ترین صورت حال پر ایران کے موقف سے آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button