اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کاواضح ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آج صبح 149 پاکستانیوں کو سوڈان سے لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچا

شیعیت نیوز: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہےکہ کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کا ثبوت ہے لہٰذا بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ ریمارکس غیر ضروری اور بے بنیاد ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، علاقے میں سید شکیل یوسف، سید شاہد یوسف نامی کشمیریوں کی پراپرٹیز پرقبضہ کر لیا گیا، دونوں کشمیری پہلے ہی بھارت کی تحویل میں ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آج صبح 149 پاکستانیوں کو سوڈان سے لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچا، دو مزید طیارے 200 پاکستانیوں کو لے کرآج سوڈان سےپہنچیں گے، سوڈان سےجدہ پہنچنے والے پاکستانیوں کو بھی پاکستان لایا جا رہا ہے، پاکستانیوں کو محفوظ طریقےسے وطن لانے کا ہمارا منصوبہ کام کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین اور روس کےدرمیان تنازع کے دوران غیرجانبدارانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے، ہم نے اس دوران کسی فریق کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، اس تنازع سے قبل یوکرین سے قریبی دفاعی تعلقات رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصودڈومکی کی ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ملک رہا ہے، ہمارے پاس بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونےکے ثبوت ہیں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس غیرضروری اور بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا اور گرفتار ہوا، اس کی گرفتاری پاکستان میں بھارت کی دہشتگردی کا ثبوت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت جا رہے ہیں، وزیر خارجہ کا دورہ بھارت ایس سی او سے ہماری کمٹمنٹ کا اظہار ہے، وزیر خارجہ کے دورے کے دوران کسی قسم کی آوازوں کو نظر انداز کیا جانا چاہیے جب کہ وزیر خارجہ کا دورہ دوطرفہ نہیں ہے لہٰذا امید ہے کشمیری بہن بھائی اس معاملے کو سمجھیں گے، منفی بیانات سے کچھ نہیں نکلے گا، ایسے رویوں سے ہماری ہمت نہیں ٹوٹے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button