جہاد اسلامی اور حزب اللہ مل کر صیہونی دھمکیوں کا مقابلہ کریں گی، ولید القططی
شیعیت نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک جہاد اسلامی کے پولیٹیکل آفس کے رکن ولید القططی نے کہا ہے کہ صیہونی، مقاومت کے خون پیاسے اور انتقام لینے کے در پے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاد اسلامی قابض صیہونی حکومت کے خطرات کو سنجیدہ سے لیتی ہے۔
ولید القططی نے کہا کہ صیہونی داخلی محاذ دہشت اور نقصان برداشت کرنے کے خوف سے اسرائیلی فوج سے دہشت گردانہ کارروائیوں کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
جہاد اسلامی کے رہنماء نے کہا کہ مقاومت کے پاس ان دہشت گرد کارروائیوں کے دفاع کا حق محفوظ ہے۔ مقاومت قابض صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہزاروں فلسطینیوں کا مقبوضہ گاؤں لجون کی طرف واپسی کے لیےمارچ
ولید القططی نے صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ پالیسیوں کے دوبارہ نفاذ پر کہا کہ بعید نہیں کہ اسرائیل اپنی پالیسیوں کا اجراء کرے۔ مقاومت کو بھی ان چیلنجز سے نمٹنے اور ان جرائم کا جواب دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے سیاسی دفتر کے رکن ولید القططی نے صیہونی حکومت کی مسلسل دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے پاس ممکنہ قاتلانہ حملوں کا جواب دینے کے لئے آپشن موجود ہیں اور یہ محاذ غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں متحد ہو چکا ہے۔
ولید القططی نے واضح کیا کہ مزاحمتی محاذ ماضی سے بہت مختلف ہے اور صیہونیوں کی حماقتیں نیتن یاہو کی حقائق سے دوری کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
ان دھمکیوں کے جواب میں جہاد اسلامی کے رہنماء نے لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله کے سربراہ سید حسن نصر الله کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ مقاومتی رہنماوں کے ممکنہ قتل پر ہم دیگر مزاحمتی تنظیموں سے مل کر اسرائیل کو جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1967ء کے بعد اسرائیل کو کوئی واضح کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ بلکہ گزشتہ سالوں میں لبنان اور غزہ میں اس صیہونی حکومت کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔







