بعض ممالک نے اقوام متحدہ کا استحصال کیا ہے، شامی مستقل مندوب

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں شامی مستقل مندوب بسام صباغ نے اقوام متحدہ کو استحصال سے بچانے کے لئے اس عالمی ادارے اور بالخصوص سلامتی کونسل کے ڈھانچے کے اصلاح کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بسام صباغ نے زور دیکر کہا کہ بعض مغربی ممالک نے اقوام متحدہ کو اپنی جارحانہ پالیسیوں کو قانونی شکل دینے کے لئے استعمال کیا ہے جس سے شام گذشتہ دس سال سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام میں اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون طیارہ سرنگون
شام کے مستقل مندوب نے زور دیکر کہا کہ اقوام متحدہ کی سرگرمیوں کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے اور اس ادارے کو دنیا کے چند ممالک کے ہاتھوں استحصال ہونے سے بچانے کی ضرورت ہے جو اس ادارے کو اپنے سیاسی مقاصد اور تخریبی کارروائیوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں اور کثیرالجہتی کے فقدان کی وجہ سے شام کو جارحیت کا نشانہ بنایا گیا اور دمشق کو دہشت گرد تنظیموں کے وحشیانہ ترین حملوں کے مقابلے میں بے سہارا چھوڑ دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : سکردو، عمائدین کواردو کی وزیر زراعت ورہنما ایم ڈبلیوایم کاظم میثم سے ملاقات
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے موجودہ رویے کے نتیجے میں بہت سے نئے چیلنجز وجود میں آئے ہیں اور متعدد سیاسی، اقتصادی اور سماجی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
صباغ نے کہا کہ سن دو ہزار تین میں عراق پر امریکی حملے، صیہونیوں کی بربریت کے مقابلے میں فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت، بڑھتی دہشت گردی کے خطروں اور وبائی امراض سے نمٹنے میں بھی اقوام متحدہ اپنی سراسر ناکامی کو ظاہر کرچکا ہے۔