اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون طیارہ سرنگون

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے شام میں اپنے ایک ڈرون طیارے کی سرنگونی کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ اس ناجائز ریاست کا ڈرون طیارہ شام میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں بڑی کارروائی، کرکوک سے 8 داعشی دہشت گرد گرفتار

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 14 نے بتایا ہے کہ اس حکومت کا ایک ڈرون شام کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق، اب تک اس حوالے سے شامی میڈیا یا غاصب اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی ردعمل یا تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں۔

صیہونی حکومت کے ڈرون شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم و انجمن حسینیہ خواجگان کیجانب سے سیلاب متاثرہ مکانات و مساجد کی تعمیر کا سلسلہ جاری

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخای ادرعی نے گزشتہ منگل کو شام کی فضائی حدود میں اس حکومت کے ایک ڈرون کے گر کر تباہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

گزشتہ مہینے جنوبی شام پر اسرائیلی حکومت کے میزائل حملے کے بعد بھی اس ملک میں ایک صیہونی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔

ناجائز حکومت ان ڈرونز کو لبنان اور خطے میں جاسوسی کے لیے استعمال کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button