اہم ترین خبریںپاکستان

سکردو، عمائدین کواردو کی وزیر زراعت ورہنما ایم ڈبلیوایم کاظم میثم سے ملاقات

وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم سے سکردو میں ملاقات کی اور ان بحرانوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

شیعیت نیوز: عمائدین کواردو کے ایک نمائندہ وفد نے کواردو میں گندم کی کمی اور بجلی بحران کے حوالے سے وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم سے سکردو میں ملاقات کی اور ان بحرانوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امام جمعہ پاراچنار علامہ فدا مظاہری کی سپریم لیڈر تحریک حسینی پاراچنار علامہ سید عابد حسین الحسینی سے ملاقات

اس موقع پر وزیر زراعت نے محکمہ برقیات اور محکمہ خوراک کے ذمہ داران سے ہنگامی بنیادوں پر عوامی مطالبات کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ دونوں محکموں کے ذمہ داران نے عمائدین کے ساتھ مل کر اس ایشو کو فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button