دنیا

لیبیا کے قریب دو کشتیاں الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 57 تارکین وطن جاں بحق

شیعیت نیوز: لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 57 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کولیبیا کے ساحل کے قریب دو کشتیاں الٹنے سے 57 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتا ہوگئے، کشتیوں میں یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، شام، تیونس اور مصر سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم و انجمن حسینیہ خواجگان کیجانب سے سیلاب متاثرہ مکانات و مساجد کی تعمیر کا سلسلہ جاری

ایک عینی شاہد کے مطابق ڈوبنے والی ایک کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے، ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ سے مزید لاشیں نکالے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 441 تارکین وطن یورپ جانے کی کوشش کے دوران بحیرہ روم کو عبور کرتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جو تین ماہ کے عرصے میں گزشتہ چھ سالوں میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امام جمعہ پاراچنار علامہ فدا مظاہری کی سپریم لیڈر تحریک حسینی پاراچنار علامہ سید عابد حسین الحسینی سے ملاقات

واضح رہے کہ 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے لیبیا یورپ جانے کی کوشش کرنے والے زیادہ تر افریقی تارکین وطن کے لیے روانگی کا مرکزی مقام بن گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اٹلی نے گزشتہ دو دنوں میں وسطی بحیرۂ روم میں تقریباً 1600 تارکین وطن کو لے جانے والی 47 کشتیوں کو بچایا اور انہیں لامپیڈوسا جزیرے میں ساحل پر پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button