دنیا

مغرب کی پابندیوں کا الٹا نتیجہ برآمد ہوا ہے، روسی وزیر خزانہ

شیعیت نیوز: روسی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ماسکو پر زیادہ سے زیادہ پابندیاں عائد کرنے کی یورپ کی پالیسی سے خود یورپی یونین کو زیادہ نقصان ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خزانہ انتون سیلوانف نے ماسکو کے خلاف مغرب کی پابندیوں کو ناکام اور ناکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کے اقتصاد کو مفلوج کرنے کے لیے جو پابندیاں لگائی گئی ہیں ان کا الٹا نتیجہ برآمد ہوا ہے اور ان سے مغرب کے اقتصاد کو نقصان پہنچایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ روسی اقتصاد کو مفلوج کرنے کے مقصد سے کئی بار پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ماسکو کو نشانہ بنانے کے لیے مغرب کے آپشن ختم ہو گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : آبدوز فاتح ٹو اور فاتح تھری جلد ایرانی بحری فلیٹ کا حصہ بنیں گی ، ایڈمرل شہرام

روسی وزیر خزانہ انتون سیلوانف کا کہنا تھا کہ ماسکو کے خلاف مغرب کی ان تمام پابندیوں کا الٹا نتیجہ برآمد ہوا ہے اور ان سے مغربی ملکوں میں زندگی کے اخراجات میں اضافہ، مہنگائی اور افراط زر میں اضافہ اور معیار زندگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

روس کے وزیر خزانہ کے مطابق ماسکو مغرب کی پابندیوں کے مقابل مستقل اور آزاد پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے اور وہ ان پابندیوں کے اثرات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سیلوانف کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں سے امریکی ڈالر اور یورو پر عالمی اعتماد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین میں جنگ کے بہانے روس کے خلاف یورپی یونین سمیت مغربی ملکوں کی شدید پابندیوں کی وجہ سے یورپی ملکوں میں توانائی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور حالیہ موسم سرما ان کے لیے سخت ترین ثابت ہوا ہے۔ یوکرین جنگ سے پہلے روس یورپی یونین کی گیس کی چالیس فیصد ضروریات پوری کرتا تھا لیکن اس وقت روسی گیس کی یورپ کو گیس پائپ لائن کے ذریعے برآمدات میں پچھتر فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button