ایران

آبدوز فاتح ٹو اور فاتح تھری جلد ایرانی بحری فلیٹ کا حصہ بنیں گی ، ایڈمرل شہرام

شیعیت نیوز: ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی بیڑے کے الحاق کا منصوبہ زیر غور ہے۔ ایرانی عوام کو تاریخی سنگ میل عبور کرنے کی جلد خوش خبری سنیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے گفتگو کرتے ہوئے بحری فوج کی دفاعی طاقت میں اضافے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ شمالی اور جنوبی بیڑے کے الحاق کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایرانی بحریہ ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے تاریخی سنگ میل عبور کررہی ہے اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو جلد خوش خبری سنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیڑوں کے الحاق کے سلسلے میں زیرآب اور پانی کے اوپر حرکت کرنے والے بیڑوں کے بارے میں منصوبے ترتیب دیئے جارہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس آبدوز فاتح ٹو اور فاتح تھری کی حوالگی کا کام بھی تیزرفتاری کے ساتھ جاری ہے۔

ایڈمرل شہرام نے فاتح آبدوز کی صلاحیتوں کے بارے میں کہا کہ فاتح سے کثیر الجہتی تاپیڈو کی فائرنگ کی بھی کامیاب آزمائش کی گئی ہے۔ فاتح آبدوز میں دوہری مقاصد والے تاپیڈو نصب کئے گئے ہیں اور تمام آزمائشیں کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی دفاعی مصنوعات کی عالمی منڈی تک رسائی ہے، جنرل افشین

دوسری جانب ایرانی قومی پیٹرو کیمیکل انڈسٹریز کمپنی کے سی ای او نے کہا ہے کہ اس وقت پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداواری صلاحیت کا تخمینہ 92 ملین ٹن لگایا گیا ہے اور سال کے آخر تک 3 ملین ٹن کے اضافے کے ساتھ یہ صلاحیت 95 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔

یہ بات مرتضی شاہمیرزایی نے بروز پیر ایرانی پیٹرو کیمیکل صنعت کی 14ویں بین الاقوامی کانفرنس کی پریس کانفرنس میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال میں پیٹرو کیمیکل کے 10 منصوبے کا افتتاح کیا جائے گااور یہ منصوبے مئی سے تیار ہو جائیں گے اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کے لیے ہر ماہ اوسطاً ایک منصوبہ کا افتتاح ہوگا۔

شاہمیرزایی نے کہا کہ فی الحال، 70 پیٹرو کیمیکل کمپلیکس 550 قسم کے پولیمر اور کیمیائی مصنوعات تیار کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرو کیمیکل صنعت کی نصب شدہ صلاحیت 92 ملین ٹن سالانہ ہے لیکن کارکردگی کم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button