دنیا

ماسکو میں ایران، روس، ترکی اور شام کے وزرائے دفاع کا مشترکہ اجلاس

شیعیت نیوز: مشترکہ اجلاس میں ایران اور روس کی ثالثی میں شام اور ترکی کے درمیان تعلقات کی بحالی پر مذاکرات ہوں گے۔

اسپوٹنک نے خبر دی ہے کہ ایران، روس، ترکی اور شام کے سیکورٹی اور دفاعی امور کے وزراء کا مشترکہ اجلاس منگل کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوگا۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں پہلی مرتبہ گذشتہ سال دسمبر میں سہ ملکی وزرائے دفاع کی ملاقات ہوئی تھی اور روس، ترکی اور شام کی مشترکہ کمیشن کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ملاقات کا سلسلہ وزرائے خارجہ سطح تک پھیل گیا اور شام اور ترکی کے سربراہان مملکت کے درمیان ون ٹون ون ملاقات بھی طے کی گئی تھی۔

مذاکراتی عمل میں ایران کی شمولیت کے بعد چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے معاونین کی پہلی ملاقات روس کی وزارت خارجہ میں ہوئی جس میں شرکاء نے مئی کے اوائل میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی دفاعی صلاحیت تشویشناک حد تک کمزور ہوگئی ہے، عاموس یادلین کا اعتراف

دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے روسی وزیر خارجہ نیویارک پہنج گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت حارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پیر کو نیویارک پہنچے ہیں اور منگل کو وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چیئرمین کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے اس سے پہلے روسی وزیرخارجہ لاوروف کو ویزا دینے سے انکار کیا تھا ۔ لاوروف نے کہا کہ وہ اپنے اس دورے کو کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔

روسی وزیر خارجہ پیر کو اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش سے بھی ملاقات کر رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button