یمن

یمن استحکام اور امن کی جانب بڑھ رہا ہے، جنرل ناصر العاطفی

شیعیت نیوز: آج یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع جنرل ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ ملک کے حالات استحکام اور امن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار مغربی ساحل پر موجود فوجی جوانوں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن پر بھاری ذمے داری آن پڑی ہے۔

جنرل ناصر العاطفی نے کہا کہ بحیرہ احمر، باب المندب، خلیج عدن اور علاقائی سمندر صرف یمن سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم ان پر پورا حق رکھتے ہیں۔ ان آبی حدود میں علاقائی اور بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور روس کی قربت سے اسرائیل کا سقوط یقینی ہے

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں یمن کے حالات استحکام اور امن کی جانب بڑھ رہے ہیں لیکن اس کا انحصار یمنی انقلاب کے سربراہ اور سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ سے کئے گئے سعوی اتحاد کے معاہدوں کی مخلصانہ عملداری پر ہے۔ انہوں نے ان معاہدوں کو خطے اور اس کی عوام کے علاقائی و بین الاقوامی مفاد میں قرار دیا۔

جنرل ناصر العاطفی نے سعودی اتحاد کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھیں۔ ہماری بندوق، توپ، میزائل اور ڈرونز تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو جان لینا چاہئے کہ اگلی جنگ یمن میں نہیں بلکہ جارحین کی سرزمین میں ہو گی۔ جلد ہی انہیں اس بات کا ادراک بھی ہو جائے گا۔ ریاض اور صنعاء کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور عید الفطر کے بعد ہو گا۔

واضح رہے کہ یمن اور سعودی عرب کے درمیان 10 اپریل کو صنعاء میں مذاکرات کا پہلا دور منعقد ہوا۔

سعودی وفد کی قیادت یمن میں ریاض کے سفیر محمد آل جابر نے کی۔ دونوں فریقین نے اس مذاکرات کے بعد جذبہ خیر سگالی کے تحت 900 قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button