حقیقی عید کی خوشیاں اس وقت حاصل ہوتی ہیں جب انسان کسی دوسرے انسان کو خوشی میں شریک کرتا ہے،علامہ حسن ظفرنقوی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور نامور خطیب اہل بیت ع علامہ سید حسن ظفر نقوی نے عید الفطر کے موقع پر تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے دن ایک خاص جشن مسرت ہوتا ہےیہ یوم تکمیل رحمت خداوندی اور شکر خدا کا دن ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ حقیقی عید کی خوشیاں اس وقت حاصل ہوتی ہیں جب انسان کسی دوسرے انسان کو خوشی میں شریک کرتا ہے، خاص طور پر خوشحال طبقے کی ذمہ داری ہے کہ اس بلا کی مہنگائی کے دور میں محروم و نادار لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں اور ان کے بچوں کیلئے بھی نئے کپڑوں کا انتظام کریں، ان سفید پوشوں کو تلاش کرکے ان کی مدد کریں جو چوراہوں پر کھڑے ہوکر نہیں مانگ سکتے۔







