مقبوضہ فلسطین

حماس کے وفد نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

شیعیت نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک حماس کے وفد نے دورہ ریاض کے دوران سعودی حکام سے سیاسی بات چیت سے قبل عمرہ کی ادائیگی انجام دی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ہفتے اپنے غیر معمولی دورے کے دوران حماس کے وفد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

حماس کے وفد کی میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ اس وفد کے ارکان نے 27ویں رمضان المبارک کی رات کو عمرے کی سعادت حاصل کی۔

قبل ازیں ترکی کے ذرائع ابلاغ نے ایک فلسطینی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ جاری کی تھی کہ حماس کا اعلیٰ سطحی وفد اس تحریک کے پولیٹیکل بیورو چیف اسماعیل ھانیہ کی قیادت میں سوموار کی شب سعودی عرب پنہچا ہے۔

ترک میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اس وقت حماس کے وفد کے دورہ سعودی عرب کا اعلان کیا جب کسی بھی سعودی عہدیدار نے اس حوالے سے کوئی خبر جاری نہیں کی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ اس سفر کے دوران حماس کے ارکان عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حماس فلسطین کاز کی حمایت کے لئے تمام عرب و اسلامی حکومتوں سے متوازن تعلقات قائم کرنے پر اصرار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نابلس کے جنوب میں یہودی آباد کاروں کی بس پر فائرنگ

دوسری جانب پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے لئے تقریبا تین ہزار مکانات تعمیر کرنے کا نیا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

ایسی حالت میں کہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر تئیس چونتیس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی بستیوں کی تعمیرکو غیر قانونی تسلیم کیا گیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے لئے تقریبا تین ہزار مکانات تعمیر کرنے کا نیا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اس سلسلے میں ضروری اقدامات انجام دے دیئے ہیں ۔

اس سے قبل صیہونی حکومت نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی بستیاں تعمیر کئے جانے کا منصوبہ تیار کیا تھا جس پر فلسطینی تنظیموں نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button