اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نابلس کے جنوب میں یہودی آباد کاروں کی بس پر فائرنگ

شیعیت نیوز: بدھ کی شام مزاحمت کاروں نے نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں زعترا چوکی کے قریب آباد کاروں کی بس پر فائرنگ کی اور اسے نقصان پہنچایا۔

عبرانی ویب سائٹ ’’0404‘‘نے اطلاع دی ہے کہ بس چلاتے ہوئے ایک آباد کار نے بتایا کہ اسے زعترا چوکی سے گزرتے ہوئے گولی مار دی گئی تاہم وہ بچ گیا۔

دوسری طرف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اس کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

عبرانی چینل 7 نے اطلاع دی کہ ایک آباد کار بس جو نابلس کے جنوب میں طافوہ اور مگدالیم کی بستیوں کے درمیان سفر کر رہی تھی اسے زعترہ چوکے کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

چینل نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی کمک فورس نےحملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

عبرانی میڈیا نے تصدیق کی کہ آپریشن کے نتیجے میں آباد کاروں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خود کو ڈان بریگیڈ کہنے والے ایک گروپ نے زعترہ چوکی کے قریب آباد کاروں کی بس پر فائرنگ کے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کا انسان دوستانہ اقدام، سعودی و اماراتی اتحاد کے 77 قیدی رہا

دوسری جانب ایک فلسطینی لڑکی اس وقت شدید زخمی ہو گئی جب اسرائیلی قابض فوج نے بیت لحم کے جنوب میں اس پر گولی چلا کر زخمی کردیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا  لڑکی نے ’’عتصیون‘‘ یہودی بستی چوراہے کے قریب چاقو سے حملہ کیا تھا۔

میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی لڑکی پر گولی چلائی اور دعویٰ کیا کہ وہ بیت لحم کے قریب عتصیون بستی میں چاقو سے حملہ کر رہی تھی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی زخمی ہوا۔

اسرائیلی تنظیم ’’ریسکیو ودآؤٹ بارڈرز‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی خاتون کو چاقو سے حملہ کرنے کے بعد گولی مار کر ’’بے اثر کر دیا‘‘۔ چاقو حملے کے نتیجے میں بیت لحم کے قریب ایک اسرائیلی معمولی زخمی ہوا۔

دوسری طرف اسرائیلی ’’واللا نیوز‘‘ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بیت لحم کے قریب عتصیون جنکشن پر چاقو کے حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی معمولی زخمی ہوا۔

یاد رہے کہ زخمی شخص کو ھداسا عین کارم اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button