یمن

یمن کا انسان دوستانہ اقدام، سعودی و اماراتی اتحاد کے 77 قیدی رہا

شیعیت نیوز: آج دوپہر کے وقت یمن کی قومی نجات حکومت کی ملی اسراء کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضیٰ نے سعودی و اماراتی اتحاد کے متعدد قیدیوں کی رہائی کی خبر دی۔

انہوں نے یہ اقدام یمن کے مقاومتی قائد سید عبد المالک بدر الدین الحوثی کے حکم پر اٹھایا۔ رہائی پانے والے افراد میں درجنوں بیمار اور عمر رسیدہ قیدی شامل ہیں۔

اس یمنی عہدیدار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ مثبت اقدام سعودی و اماراتی اتحاد کی جانب سے یمنی قیدیوں کے تبادلے کے بعد انسانی بنیادوں پر انجام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی گاڑی کو خوفناک حادثہ ، 9 جاں بحق

انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کی انجام دہی کے لئے جذبہ خیر سگالی کے تحت سعودی اتحاد کے متعدد قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط 16 اپریل کو مذاکراتی عمل کے لئے سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقات کر چکے ہیں۔ یہ مذاکرات عمان کی ثالثی سے انجام پا رہے ہیں۔

مذاکراتی صورت حال سے اپڈیٹ کرتے ہوئے مہدی المشاط نے کہا کہ مذاکرات کا نیا دور عید الفطر کے بعد شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سعودی اتحاد اور امریکہ سمیت اس کے حامی دوبارہ فوجی آپشن کے استعمال اور امن عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں تو وہ جان لیں کہ یمن ایک طاقت بن چکا ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ حال ہی میں سعودی عرب اور عمان کا وفد قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے لئے یمن کے دارالحکومت صنعاء گیا تھا۔ 2015ء میں یمن پر چاروں طرف سے چڑھائی کے بعد یہ پہلا سعودی وفد تھا جس نے صنعاء کا دورہ کیا تھا۔

اس جنگ کے نتیجے میں یمنی عوام کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس جنگ کے نتیجے میں لاکھوں یمنیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔ جب کہ اس غریب ملک کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button