ایران کی سلامتی کے خلاف اقدام تل ابیب اور حیفا کی تباہی کو رقم کرے گا، صدر رئیسی

19 اپریل, 2023 14:13

شیعیت نیوز: يوم مسلح افواج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج علاقے کی سلامتی کی ضامن ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ بیرونی اور خاص طور سے امریکی افواج کو ایران کی مسلح افواج کا پیغام یہ ہے کہ وہ فوری طور پر علاقے کو ترک کر کے چلی جائیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کا علاقائی ملکوں کو صلح و دوستی کا پیغام ہے اور ایران علاقے کی سلامتی کا تحفظ کرنے والے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں نیشنل آرمی ڈے پورے جوش و جذبے سے منایا گیا

صدر مملکت نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج علاقے کی سلامتی کی ضامن ہیں جبکہ اغیار کی موجودگی سے امن و سلامتی میں کوئی مدد نہیں مل سکتی۔

صدر ایران نے علاقائی اقوام کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران کی مسلح افوج ہمیشہ علاقے میں امن و عوامی فلاح و بہبود کے درپے رہیں گی تاکہ علاقے کی اقوام کو کسی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سید ابراہیم رئیسی نے تاکید کی کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں اور خاص طور سے غاصب صیہونی حکومت کو جان لینا چاہئے کہ ایران کو اگر ترچھی نظروں سے دیکھنے کی کوشش کی تو ہماری مسلح افواج کے سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدرمملکت نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی معمولی سا بھی اقدام تل ابیب و حیفا کی تباہی پر منتج ہو گا۔

واضح رہے کہ ايران کے دارالحکومت تہران سميت ملک بھر ميں آج يوم مسلح افواج کے موقع پر مسلح افواج کی شاندار پريڈ ہوئی اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ اس دن کو منايا جا رہا ہے۔

یوم مسلح افواج کے موقع پر آج دارالحکومت تہران میں واقع اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رح) کے مزار کے سامنے شاندار پریڈ منعقد ہوئی جہاں ایران کی مسلح افواج نے اپنی دفاعی توانائیوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

 

9:48 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top